ریاض (اے بی این نیوز )سعودی عرب میں مشترکہ عرب اسلامک سربراہ اجلاس میں اجلاس میں غزہ اور مقبوضہ علاقوں کی صورتحال زیر بحث آئی،اجلاس میں سربراہان مملکت وحکومت ،عرب لیگ،اوآئی سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مقررین کااسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
مقررین کی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی شدید مذمت کی۔ عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کامطالبہ کیا۔
اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف وززی پر جوابدہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ مقررین کی غزہ میں سکولوں ،مساجد،پناہ گاہوں پر حملوں کی مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اورلبنان کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
موجودہ اجلاس اسرائیل مظالم کیخلاف مسلم امہ کی مشترکہ آواز ہے۔ مسئلہ فلسطین ،لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کیلئے فیصلے کا وقت آگیا۔
مزید پڑھیں :چوہدری عبدالرشید عابد کو چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل کا عارضی چارج سونپ دیا گیا