اہم خبریں

حزب اللہ کے حملے کاخدشہ: نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل،بیٹے کی شادی کی تقریب ملتوی

تل ابیب(نیوز ڈیسک )حزب اللہ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد اپنا دفتر اوپر کی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے بیٹے کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے عدالتی مقدمات میں پیش ہونے کا امکان نہیں ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔

ایک اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے مواصلاتی ڈیوائس پر ہونے والے دھماکوں اور نصر اللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی اسرائیلی اہلکار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔نیتن یاہو نے گذشتہ ہفتے وزیر دفاع کو برطرف کرنے کے بعد آج اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ان حملوں کا اعتراف کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا، جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے خلاف تھے۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں