واشنگٹن ( اے بی این نیوز )ریپبلکن سینیٹ میں بھی اکثریتی جماعت بن گئی۔ سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں۔ ریپبلکنزکی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں۔ ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔ ڈیموکریٹس کی مجموعی نشستیں 43 ہیں ۔ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں بھی سبقت حاصل۔ 435 کے ایوان میں191 ریپبلکن اور167 ڈیموکریٹس کامیاب ہوگئے۔ ایوان میں اکثریت کے لیے 218 ووٹ درکار ہیں۔
امر یکی تا ریخ میں ایک بار پھر خاتون امیدوار صدر نہ بن سکی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار خاتون امیدوار کو شکست سے دوچار کیا۔ٹرمپ نے 2016 میں ہلیری کلنٹن کو بھی شکست دی تھی۔ ٹر مپ کی جیت۔ ۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے حامیوں کاجشن۔ سیکیورٹی مزیدسخت۔ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جیت کے نعرے لگائے۔ پام بیچ فلوریڈا کے کنونشن سینٹر میں بھی جشن کاسماں۔
کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس۔ حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ۔ کاملا ہیرس کی ٹیم نے الیکشن ہیڈکوارٹرز میں جمع ہونے والے ڈیموکریٹس کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ ۔ شرکا واپس لوٹ گئے۔ امریکی ایوان زیریں سے مسلم خواتین ڈیموکریٹس امیدوارراشدہ طالیب اورالہان عمردوبارہ کامیاب ۔
راشدہ طالیب کاتعلق مشی گن اورالہان عمرکاتعلق مینیسوٹا سے ہے۔ راشدہ طالیب دوسری بارمنتخب ہونے والی پہلی فلسطینی خاتون بن گئیں۔ الہان عمردوسری بارمنتخب ہونیوالی پہلی صومالی خاتون ہیں ۔
مسلم امیدوارآندرے کارسن بھی امریکی کانگریس کے رکن منتخب ۔ ڈیموکریٹ امیدوارآندرےکارسن انڈیاناسے9ویں بار کامیاب ہوئے۔ پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی ٹیکساس اسمبلی کے دوبارہ رکن منتخب ہو گئے۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ کی کامیابی امریکی عوام کی فتح، جنگ کیخلاف عوامی ریفرنڈم ،بلاول بھٹو کی نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد