واشنگٹن (نیوزڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا، ایک بار پھر امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ری پبلکن کی امیدوار کملا ہیرس بہت پیچھے رہ گئیں
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کملاہیرس 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دیر بعد ویسٹ پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کریں گے۔
امریکا کے صدارتی انتخابات میں پہلے ہی قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو ، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما ، الباما ، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی ، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔
ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیومیکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4 ، واشنگٹن میں 12 ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کرمیدان مار لیا ، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرکیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی ۔
ریاست ہوائی میں دسویں مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ، اسی طرح ایلی نوائے، نیوجرسی ، میری لینڈ اور ورمونٹ میں کملا ہیرس کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملاہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں2561 ووٹ ملے۔
پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے دو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا جبکہ 5 ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، دو شمالی کیرولینا اور جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 216 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے،امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 267 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 186 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔
سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں بھی ٹرمپ آگے
ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے۔
امریکی فوج کا مبینہ طور پر ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کرنے کا فیصلہ