واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ میں صدارتی الیکشن کے نتائج آنا شروع ہوگئے، پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات اور کملاہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے دار مقابلے پر لگ گئی ہیں ۔
دنیا بھر میں انتظار کی گھڑیاں ختم،۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی چند قدم کے فاصلے پر،ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکٹورل ووٹوں میں برتری ، ٹرمپ 205 الیکٹورل ووٹ کیساتھ آگے جبکہ کملاہیرس 117 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں ، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے، کملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملاہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں2561 ووٹ ملے۔
تاہم قبل از وقت پولنگ اور ای میل ووٹنگ کے ذریعے تقریباً 8 کروڑ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے تقریباً آٹھ کروڑ سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں
، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کر رہے ہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، 435 ارکان نمائندگان، 33 سینیٹرز اور 13 ریاستوں کے گورنرز کا بھی چناؤ ہو گا۔
آج ن لیگ جوکررہی ہےاس کاجواب اسےدیناپڑےگا،محمدزبیر