نیویارک ( اے بین این نیوز )انتخابات میں کامیابی کے 95 فیصد امکانات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹنگ سے پہلے بڑی دعویٰ کر دیا ۔ مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر سب ووٹ دیںتو کامیابی ممکن ہے ۔ اگر الیکشن جیتا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لےجاؤں گا۔ا فراط زر ختم کرنے اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بحال کریں گے,۔ کاملا ہیرس کا پنسلوانیا میں دھواں دار خطاب ۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید ۔ کہتی ہیں ٹرمپ دور کے خاتمے اورنئی نسل کی قیادت کا وقت آچکا۔ لوگ تقسیم اور نفرت کی سیاست سے تنگ آچکے ۔ ۔ ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے اور ہم اپنے بہترین انتخاب کیلئے لڑرہے ہیں۔
میرے منشور میں مہنگائی میں کمی۔ ٹیکس چھوٹ اور طبی سہولیات دینا ہے۔ مخالفین سے دشمنی نبھانے کے بجائے مقاصد پر کام کروں گی۔
مزید پڑھیں :حکومت نے ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کروائی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب