اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امریکی صدارتی انتخابات میں 2 دن باقی رہ گئے۔ 538الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 جیتنے والا4سال کیلئے وائٹ ہاؤس کا مکین بنے گا۔ امریکی صدارتی الیکشن میں سوئنگ سٹیٹس کے 93 ووٹ فیصلہ کن ہو نگے۔
کاملاہیرس کی پوزیشن 226،، ٹرمپ کی 219 نشستوں پر مضبوط ہیں۔ 44ووٹوں پر مشتمل 3 سوئنگ سٹیٹس پر ڈیموکریٹس کی گرفت مضبوط ہے۔ کاملا ہیرس پنسلوانیا سمیت کوئی سی دو سوئنگ سٹیٹس جیت کر صدر منتخب ہو پائیں گی۔
نیواڈا، ایری زونا ، شمالی کیرولینا اور جارجیا ہمیشہ ری پبلکن امیدوار کی حامی رہیں۔ امریکی عوام اپنے پسند کے امیدوار کیلئے پرجوش ہیں۔ قبل از وقت ووٹوں کی تعداد7کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
47ریاستوں میں7کروڑ20لاکھ افراد گھروں سے نکلے۔
3کروڑ80شہریوں نے پولنگ سٹیشن جا کرووٹ دیا۔ 3کروڑ40لاکھ سے زائد ووٹرز نے آن لائن بیلٹ رائے دی۔ اب تک2020میں ڈالے ووٹوں کا 45فیصد ووٹ کاسٹ ہو چکا ہے۔ابھی تک کسی صدارتی امیدوار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
کاملا ہیرس بذریعہ ڈاک ووٹ کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کی صبح پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت پی آئی اے نہیں خرید رہی،سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب