بھارت میںمودی پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش روک دی گئی

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بننے والی بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکرینگ پر بھارت میں ہی پابندی عائد کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی نامور جامعہ ’’جواہر لال نہرو یونیورسٹی‘‘ میں طلباء کی جانب سے گجرات واقع پر مبنی دستاویزی فلم پر پابندی عائد کر دی ۔بی بی سی کی اس دستاویزی فلم میں 2002 کے دوران ریاست گجرات میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں اس وقت کے وزیر نریندر مودی کے کردار کو اجاگر کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد اقلیتی مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔بھارتی حکام کی جانب سے طلباء کو اس فلم کی نمائش کو نہ صرف روکا گیا بلکہ انہیں انتباہ بھی جاری کیا گیا کہ اگر حکام کی ہدایت کی نافرمانی کی گئی تو سخت اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel