اہم خبریں

اسپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی، تین روزہ سوگ کا اعلان

میڈرڈ (نیوز ڈیسک )اسپین میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ اسپین کی بدترین سیلابی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی ہے اور بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے امدادی کارکن کوششیں کر رہے ہیں۔

حکومت نے بچاؤ مشن کے لیے ڈرون کی مدد کے ساتھ 1,200 سے زیادہ کارکنوں کو تعینات کیا ہے کیونکہ ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ “ابھی سب سے اہم چیز زیادہ سے زیادہ جانوں کو بچانا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویلنسیا میں کم از کم 155 اموات ریکارڈ کی گئیں، جبکہ صوبے کے مغرب میں کاسٹیلا لا منچا میں مزید دو اور اندلس میں ایک اور شخص کی موت ہوئی۔صرف بدھ کے روز ہی بارشوں اور طوفانی سیلاب سے ملک کے مختلف حصوں بشمول ویلنسیا اور اندلس میں کاسٹیلا لا منچا میں 90 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

دریں اثنا، عوام حکومت کو بروقت سیلاب کے بارے میں خبردار کرنے میں ناکامی پر تنقید کر رہے ہیں۔اسپین میں 1973 کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جب مختلف علاقوں میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں: آزاد کشمیر میں احتجاجات پر نیا قانون نافذ: 7 سال قید اور فوری نظر بندی کی سخت سزائیں،صدارتی آرڈیننس جاری

متعلقہ خبریں