ریاض ( اے بی این نیوز )پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بردارانہ تعلقات ۔ سعودی ولی عہد پاکستانیوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ وزیر اعظم نے کہا سعودی ولی عہد نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جن معاہدوں پر اتفاق ہوا تھا ان میں سے بعض پر کام شروع ہوچکا۔ پاکستان اور سعودی عرب ملکر ترقی کی منازل طے کریں گے۔ سعودی وزیرخالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز اور انکے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے ۔ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔ ۔ وزیر اعظم شہبا ز شریف نے پاکستان میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی تھی۔ ہمارا دورہ پاکستان کامیاب رہا تھا ۔ 27 ممفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
وزیر اعظم شہبا ز شریف آ ج اور کل قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کا دورہ قطر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر ہوگا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔وزیراعظم شہبا ز شریف کی سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات ۔ اقتصادی ۔ تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ وزیراعظم نے کہا سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ اور دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں برادر اسلامی ممالک میں بے پناہ تباہی ہوئی۔ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وز یراعظم نے کہاپاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ۔ عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ ۔ وزیراعظم کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔ کہا خوشحالی کی مشترکہ منزل کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے غزہ میں قتل وغارت روکنا ہوگی۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر میں تقرروتبادلے، سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ سمیت 21 افسران تبدیل