اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل۔ مہمانوں کی آمد سے قبل شہر اقتدار دلہن کی مانند سج گیا۔ شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر سبزی ہلالی رنگ کی خوبصورت منظر کشی۔
بیوٹیفیکیشن مہم کے تحت مختلف چوک چوراہوں پر خوبصورت مجسمے سج گئے۔ سرکاری عمارات کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری مراکز بھی سج گئے۔ نجی پلازے، پیٹرول پمپس اور ریسٹورنٹس بھی آنے والے مہمانوں کے لیے تیار۔
شہر اقتدار میں رات کے وقت انتہائی دیدہ زیب مناظر۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بدر شہباز کی شاہراہ دستور پر خصوصی واک کا اہتمام ۔ نائب وزیراعظم وزیر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا
ایس سی او کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار ۔ شاہراہ دستور کے دونوں اطراف موروں تیتلیوں اور دیگر خوبصورت ماڈلز آویزاں ۔ عمارتوں اور شاہراوں کو خوبصورت لائٹوں سے سجایا گیا یے
سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات ۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلیے تیار ہیں ۔
مزید پڑھیں :14سے 16اکتوبر تک ٹریفک پلان جاری کردیا گیا،جانئے کون سے روڈ بند اور کون سے کھلے ہو نگے