اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آئی ایم ایفنے پاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کر دی۔ جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اس سال18.81ارب ڈالرکی بیرونی مالی ضروریات کےانتظامات کرنےمیں کامیاب رہا۔
رواں سال16.8ارب ڈالر کےقرضےرول اوورہونےکی یقین دہانی حاصل کرلی گئی۔ پاکستان کواگلے5سال میں110ارب ڈالرکی بیرونی مالی ضرورت کاسامناہے۔ قرضوں کی واپسی کاانحصارپالیسیوں پرعملدرآمداوربروقت بیرونی فنانسنگ پرہے۔
چین،سعودیہ،اےڈی بی اوراسلامی ترقیاتی بینک سے2.5ارب ڈالرکی اضافی فنانسنگ ملےگی۔ عالمی کمرشل بینکوں کااگلے3سال میں واجب الادا6.6ارب ڈالرقرض رول اوورہونےکاامکان۔
2028تک پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے14ارب ڈالرملنےکاامکان ہے۔
عالمی بینک پاکستان کو7.1ارب ڈالراوراےڈی بی5.6ارب ڈالرفراہم کرےگا۔ 26-2025کےدوران شارٹ ٹرم کمرشل قرضہ بھی حاصل ہوگا۔ 2027کےوسط میں پاکستان بتدریج عالمی بانڈمارکیٹ سےبھی رجوع کرےگا۔
2028تک زرمبادلہ ذخائر22.5ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے۔ زرمبادلہ کےمجوزہ ذخائر3.1ماہ کی درآمدات کےمساوی ہوں گے۔ جون2024میں زرمبادلہ ذخائرکی مالیت9.4ارب ڈالرتھی۔
بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانیوں کےباوجودبلندخطرات موجودہیں۔ بیرونی فنانسنگ یقین بنانےکیلئےاصلاحات اورقرض پروگرام پرعمل لازمی ہے۔ معاشی استحکام کیلئےسیاسی اتفاق رائے بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :15اکتوبر کے احتجاج کو کون لیڈ کرے گا، شیخ وقاص اکرم نے اندر کی بات بتادی