اہم خبریں

2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم ،سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے ایک نئی پیشرفت ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ سعودی وفدایک گھرسےدوسرےگھرمیں آیا۔ سعودی عرب کےساتھ تعاون کے معاہدے نئی پیشرفت ہے۔
سعودی عرب کی2ارب ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتےہیں۔ وقت کےساتھ دونوں ممالک کی شراکت داری مضبوط ہوگی۔ سعودی وژن2030کی حمایت سمیت دفاعی تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔
سعودی ولی عہدپاکستان کی ترقی میں دلچسپی ر کھتےہیں۔ معاہدوں پرعملدرآمدکیلئےتمام اقدامات یقینی بنائیں گے۔ سرمایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دورکرنےکیلئےپرعزم ہیں۔
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان سیمی کنڈکٹرزکی تیاری کےمعاہدے پردستخط بھی کئے گئے۔
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان ٹیکسٹائل کےشعبےمیں تعاون بڑھانےپراتفاق۔ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان تعمیراتی شعبےمیں بھی تعاون بڑھانےپراتفاق۔ پاکستان اورسعودی عرب کا پٹرولیم،توانائی اورٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کاسائبرسیکیورٹی کےحوالےسےتعاون بڑھانےپراتفاق کیا ۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے ایک نئی پیشرفت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی، آپ کا دورہ پاکستانی عوام کے خلوص اور محبت کا حقیقی مظہر ہے۔

آج کی تقریب مستقبل میں ایسے مزید مواقع پیدا کرے گی، ہم آنے والے وقت میں ان ایم او یوز کو عملی معاہدوں میں تبدیل کریں گے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نے سعودی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی یہاں موجودگی سے ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

وزہر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایف ایف) کے ساتھ قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، اس پروگرام کو حاصل کرنے میں سعودی عرب نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ کیا ہے اور ان کی مدد کے بغیر یہ پروگرام حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور رواں ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد ہو گئی ہے،

مزید پڑھیں :حج 2025پالیسی منظور ، کتنے اخراجات ہو ں گے،کتنے دن کا حج کرنا چاہتے ہیں، دو آپشن،جانئے کون سے

متعلقہ خبریں