اہم خبریں

بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارت کے معروف بزنس مین ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا انتقال کر گئے ہیں۔ رتن ٹاٹا کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پیر کو بھی ایسی ہی خبریں آئی تھیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم، چند گھنٹے بعد رتن ٹاٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی عمر اور متعلقہ طبی حالات کی وجہ سے ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

پیر کو جاری بیان میں تجربہ کار صنعت کار نے کہا تھا کہ ان کی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور وہ عمر سے متعلق بیماریوں کے لیے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے اس وقت میرا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ”غلط معلومات پھیلانے“ سے گریز کریں۔لیکن اب ان کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے۔

رتن ٹاٹا کو 1991 میں 21 سال کی عمر میں ٹاٹا گروپ کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جو آٹو سے اسٹیل تک کے کاروبار میں شامل ہے۔ چیئرمین بننے کے بعد رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: بھارت سے جوہری مواد کی چوری،پاکستان کا اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ

متعلقہ خبریں