اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد۔ وزیراعظم شہبازشریف کا چینی سفارت خانے کا دورہ۔ وزیراعظم کی پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ سے ملاقات۔
وزیراعظم کا چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملے پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ذمہ دار افراد کی جلد شناخت کیلئے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے۔ دہشتگردی کے واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان میں موجود چینی بھائیوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس واقعے کی تحقیقات کی میں خود نگرانی کروں گا۔
غیر ملکیوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ چینی سفیر کا واقعے کے بعد حکومت کے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر اظہار تشکر کیا۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے مسودہ تیار کیا ہے ،کامران مرتضیٰ