اہم خبریں

کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملہ، تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

کراچی ( اے بی این نیوز    )کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملہ۔ تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل۔ بم ڈسپوزل ایسٹ۔ ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی ۔ دھما کے کی ابتدا ئی تحقیقات میں اہم تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی ۔ کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا۔ قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی ۔
دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی ۔ دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سے با قی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔جناح ہسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئی۔ مقامی باشندے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حملے میں 17 شہر ی بھی زخمی ہو ئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چینی قونصل خانہ آمد۔ قونصل جنرل سے تعزیت ۔ سید مراد علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کہتے ہیں کہ کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا یہ سرپرائز ہے۔

مزید پڑھیں :سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

متعلقہ خبریں