کیرولائنا (نیوز ڈیسک )امریکہ کی 6 ریاستوں میں سیلاب سے 223 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے۔شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 106 افراد ہلاک ہوئے۔
7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔مالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 لاپتہ افراد کی رپورٹوں پر کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افرادمحفوظ ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز کی مدد سے 75 لاپتا افراد کے معاملے پر طریقے سے کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ5 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟