واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کئی سالوں سے دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ بھی دہشت گردی ہے، حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی وارننگ نہیں ملی، اب اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکا ہر حال میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں تاہم حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہی۔
مزیدپڑھیں: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی