اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ایک اہم دستاویز ہے جو بیرونِ ملک گاڑی چلانے کے لیے ضروری ہوتی ہے، اور یہ نہ صرف آپ کی شناخت کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں کسی ممکنہ ٹریفک حادثے کی صورت میں قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پر پاکستانی شہریوں کے لیے، سعودی حکام اس لائسنس کو قبول کرتے ہیں، جس کی مدد سے وہ سیاحتی ویزے پر سعودی عرب میں ہلکی گاڑیاں چلا سکتے ہیں۔
لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ویانا کنونشن 1968 کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔ یہ لائسنس ان پاکستانی شہریوں کے لیے ہے جو سعودی عرب یا دیگر ممالک میں گاڑی چلانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے رہائشی سٹی ٹریفک پولیس دفاتر یا پولیس سروس سینٹر جا کر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو جو دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں درست قومی ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ اور ویزا،
اصل شناختی کارڈ (کم از کم 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ)، پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی شامل ہیں
لاہور میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کے بارے میں، سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ویب سائٹ کے مطابق، موٹر کار اور جیپ کے لیے لائسنس کی فیس 4980 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس لائسنس کو حاصل کرنے سے پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک گاڑی چلانے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ قانونی مسائل سے بھی بچا جاسکتا ہے.
مزید پڑھیں : ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ