اہم خبریں

اسرائیل کےلبنان کےبعدیمن کی بندرگاہ حدیدہ پرفضائی حملے

یمن ( اے بی این نیوز        )اسرائیل کےلبنان کےبعدیمن کی بندرگاہ حدیدہ پرفضائی حملے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نےیمن میں پاورپلانٹ اورتیل کی تنصیبات کونشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ
یمن میں پلاورپلانٹس اورایک بندرگاہ پرحملہ کیاگیا۔ یمن میں موجودحوثی باغیوں کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا۔ اسرائیلی فورسزکی غزہ کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری۔
صیہونی فوج کی فائرنگ اورگولہ باری سےمزیدفلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کاپناہ گزینوں کےسکول پرحملہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فضائی حملےمیں4فلسطینی شہید،متعددزخمیہو گئے۔ جبالیہ اورنصیرات پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی حملےمیں3فلسطینی شہید،متعددزخمی ہو گئے۔
صیہونی فوج کی مغربی کنارےمیں کارروائی،17فلسطینی نوجوان گرفتار۔ شہداکی مجموعی تعداد41ہزار595ہوگئی،96ہزار521فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور پر سنگین ترین،گھنائو نے الزامات عائد کر دیئے

متعلقہ خبریں