اہم خبریں

حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ،یمن کا 3 امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان (اے بی این نیوز)حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ، کئی شہروں پر 65 راکٹ داغے، کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ حزب اللہ نے جوابی طور پر اسرائیل پر کم از کم 65 راکٹ فائر کیے، کئی شہروں کو آگ لگا دی جب کہ تل ابیب حملوں کے لیے الرٹ تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لبنان کی اسلامی آزادی کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے کئی شہروں صفد، کارمل اور دیگر شہروں پر 65 راکٹ فائر کیے جس سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

اس صورتحال کے بعد تل ابیب میں حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ پر ہے، پناہ گاہیں کھول دی گئیں۔ ادھر یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں تین امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :حزب اللہ کیخلاف اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

متعلقہ خبریں