اہم خبریں

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے،فلسطین کی آزادی کیلئے ان کی کاوشیں کیا تھیں،جانئے رپورٹ میں

لبنان ( اے بی این نیوز )حسن نصر اللہ 1960 میں مشرقی بیروت میں پیدا ہوئے۔ پیدائش کے کچھ عرصے بعد خانہ جنگی کے باعث ان کا خاندان جنوبی لبنان میں واقع آبائی گاؤں بسوریہ چلا گیا۔ نجف اور قم میں تعلیم حاصل کی۔ 1992 میں حسن نصراللہ نے حزب اللہ کی قیادت سنبھالی ۔ ۔ حسن نصراللہ نے اسرائیلی افواج کے خلاف چھوٹے پیمانے پر جنگ کی پالیسی اپنائی ۔ ان کی مزاحمتی تحریک 2000 میں 22سال بعد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کا اہم سبب بنی۔

حسن نصراللہ نے 2004 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ اس معاہدے کو عرب دنیا میں حزب اللہ اور حسن نصراللہ کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔ لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ۔ تازہ حملوں میں 72 افراد شہید۔ 400زخمی ۔ تین دن میں نو لاکھ افراد بے گھر ۔ ایک ہفتے کے دوران لبنان میں800شہادتیں ۔

درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حسن نصراللہ کی شہادت کےبعداسرائیل میں الرٹ کردیاگی۔ غیرملکی ائیرلائنزنےاسرائیل کیلئےاپنی فلائٹس منسوخ کردیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک ہزار افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی ۔ اسرائیل پر حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ۔ 40 سے زائد راکٹ داغے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حزب اللہ کو دھوکا دینے کی خاطر جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے ۔ اپنے خطاب سے چند منٹ پہلے ٹیلی فون کال پر حملے کی منظوری دی ۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے حسن نصراللہ کو مہینوں پہلے ٹریک کیا۔ واضح رہے کہ حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید۔ حزب اللہ نےاپنے جنرل سیکرٹری کی شہادت کی تصدیق کر دی ۔ بیروت میں حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے میں بیٹی زینب اور حزب اللہ کےسینئررہنماعلی کرکی بھی شہید۔ ۔ حملے سے 6 عمارتیں تباہ۔ 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام پذیر تھے۔

حزب اللہ کے مطابق اسرائیل کےخلاف جنگ جاری رہےگی۔ سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت پر حماس کااظہارافسوس۔ ۔ نعیم قاسم نئے سربراہ حزب اللہ مقرر کر د یئے گئے۔ حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی طیاروں نے 15 میزائل اکٹھے داغے ۔ ایف سولہ آئی طیاروں نے 85ٹن بارود گرایا ۔ ۔ ۔ بنکر تباہ کرنے والے ہر بم میں ایک ٹن بارود موجود تھا ۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آ ئی کا لیاقت باغ مین احتجاج جاری،شیلنگ،گرفتاریاں،علی امین گنڈا پور کا قافلہ رواں دواں ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان سڑکیں بند

متعلقہ خبریں