یرو شلم ( اے بی این نیوز )اسرائیل غزہ کے بعد لبنان کو بھی تباہ کرنے پر تل گیا۔ حزب اللہ ہیڈکوارٹر سمیت لبنان پر بڑے حملے۔ حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ ۔ دو سنیئر کما نڈر وں سمیت شہید ۔ حملے میں حسن نصرا للہ کی دو بیٹیاں بھی شہید ہو گئیں ۔ اسرا ئیلی فو ج کا دعوی ۔ حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ۔
عرب میڈیا کے مطابق حملوں کے بعد حسن نصراللہ سے رابطہ منقطع ہے۔ لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے حملوں میں 25 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی بمباری میں800کے قریب افراد شہید۔ درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ حزب اللہ کے بھی جوابی وار ۔
اسرائیل پر 15 راکٹس داغے دیئے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل نیویارک سے حملے کی منظوری دی ۔ اسرائیلی وزیردفاع ۔ آرمی اور ائیرفورس چیفس سمیت اعلی قیادت نے بنکر میں بیٹھ کر حملے کے مناظر دیکھے۔ امریکی صدر کا بیروت حملوں سے اظہار لاتعلقی ۔
کہا امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں ۔ حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت ۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ محفوظ مقام پر منتقل۔ ۔ ایرا نی میڈیا کا کہنا ہے تہران اگلے لائحہ عمل کے لیے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی