نیویارک (اے بی این نیوز )ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امیدہےاقوام متحدہ اجلاس میں انسانیت کی بھلائی کی راہ نکلےگی۔ اقوام متحدہ میں ہم سب کوکھلےدل کےساتھ سچ بتاناپڑےگا۔
اقوام متحدہ کوفلسطینیوں سےمتعلق مطالبات کوپوراکرناپڑےگا۔
اقوام متحدہ کےقیام کامقصدعالمی امن کویقینی بناناتھا۔ بدقسمتی سےاقوام متحدہ قیام امن کےبنیادی ہدف کےحصول میں ناکام رہا۔ عالمی امن سلامتی کونسل کے5مستقل ارکان کےہاتھوں یرغمال ہے۔
غزہ میں41ہزارسےزائدافرادشہیدہوگئے،اقوام متحدہ جنگ نہ روک سکی۔
وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نےتمام حدیں پارکرلیں لیکن کوئی نہ روک سکا۔ مہاجرکیمپوں میں نہتےفلسطینی روٹی کو ترس رہےہیں۔
اسرائیل نےخواتین اوربچوں پربھی مظالم کی داستانیں رقم کی ہیں۔
بےبس فلسطینیوں کوخوراک اورپانی بھی میسرنہیں ہے۔ عالمی تنظیمیں بتائیں کیافلسطینی بچوں اورعورتوں کےکوئی حقو ق نہیں ہیں؟ سلامتی کونسل بتائے کہ وہ جنگ بندی میں ناکام کیوں ہے؟
اسرائیل کےحمایتی فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصہ دارہیں۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا