اسلام آباد( اے بی این نیوز )عافیہ موومنٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جاری نظربندی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے عافیہ صدیقی جو کہ فورٹ ورتھ ٹیکس امریکہ میں فیڈرل میڈیکل سینٹر کار سوئل میں مبینہ طور پر قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں 86 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
عافیہ موومنٹ نے اس سلسلہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے اور احتجاج کو روکنے کے لیے مختلف راستوں پراحٹجاج کو روکنے کے انتظامات کئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے مظاہرے کے لیے کوئی باضابطہ اجازت جاری نہیں کی گئی حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ تاکہ صورتحال پر قابو پایا جائے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حامی اپنی شکایات کے بارے میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران ،کوئلے کی کان میں دھماکہ،28 افراد جاں بحق،17سے زائد زخمی