اہم خبریں

اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے سکول پر اسرائیل کا حملہ، 8 بچوں سمیت 17 فلسطنی شہید

غزہ(نیوزڈیسک) جنوبی غزہ شہر میں‌قائم اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے تعلیمی ادارے الزیتون پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 17 افراد شہید ہوگئے۔مذکورہ سکول میں درجنوں بے گھر فلسطنی پناہ گزین رہائش پذیر تھے

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق تازہ ترین حملوں میں شہیدہونیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ الزیتون اسکول مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کا حصہ ہے۔

شہید ہونیوالوں میں‌ آٹھ بچے بھی شامل ہیں حملے میں 30 ​​سے ​​زائد بچے اور خواتین زخمی ہیں، ہزاروں بے گھر افراد نے اس اسکول میں پناہ حاصل کی تھی جس پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا تھا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسی محلے کے ایک اور اسکول پر ایک الگ حملے میں متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں