لبنان ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا ہے، اس بار واکی ٹاکی بموں کی وجہ سے ہوا ۔اطلاعات کے مطابق دھماکے پیجر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے دوران ہوئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوئے۔
طاقتور دھماکوں سے گھروں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق واکی ٹاکیز پانچ ماہ قبل پیجرز کے ساتھ خریدی گئی تھیں۔پیجر بم دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے دیے جانے کے انکشاف کے بعد لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا: محمد بن سلمان