نیویارک(نیوزذیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے طویل امدتی بلیسٹک میزائل پروگرام پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی کسی صورت حمایت نہیں کرینگے،۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام بارے اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل ہیں، ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری قومی سلامتی متاثر نہ ہو۔
امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا پیجر دھماکوں میں ملوث ہے نہ جانتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کی تحقیقات چاہتا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سفارتی سطح پر مسائل کا حل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر یونیورسٹی میں طلباء کی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد