اہم خبریں

سعودیہ: کرپشن اور رشوت کا الزام ، لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید

جدہ(نیوزڈیسک)سعوی لیفٹیننٹ جنرل رشوت ، کرپشن کے الزام میں ملازمت سے فارغ، 20 سال قید، 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنادی سعودی خبررساں ادارے العربیہ کے مطابق سعودی عدالت نے سابق ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو 20 سال قید کی سزا سنادی ۔ 10 لاکھ ریال کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کروانے کا حکم۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد بن قرار الحربی پر اختیارات کا غلط استعمال ، عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری، جعلسازی اور رشوت لینے کا الزام ہے۔ خالد بن قرار الحربی کو ملازمت سے برطرف کر کے تحقیقات شروع کردی

بطور رشوت وصول کئے گئےایک کروڑ سے زائد ریال اور دیگر طریقوں سے جمع کی گئی رقم، تحائف اور زرعی زمین بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ۔عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت دی ہے۔

متعلقہ خبریں