ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں تین سعودی شہریوں کو غداری کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
ان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔عرب میڈیا کے مطابق ان تین مشتبہ افراد میں حنفیس الہدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں ملزمان پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے اور دہشت گردانہ ذہنیت اپنا کر خونریزی کا حصہ بننے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔ملزمان پر لوگوں کو اکسانے کا مزید الزام تھا جبکہ تینوں کو اتوار کو ریاض میں سزا سنائی گئی۔