اہم خبریں

مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ آج مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مہنگائی پہلے کی نسبت آج کافی حد تک کم ہو چکی ہے، ن لیگ نے اپنے منشور میں مہنگائی انتہائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر کہ آج مہنگائی سنگل ڈجٹ پر آچکی ہے، حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، پرامید ہیں کہ اب شرح سود بھی کم ہوگی۔

متعلقہ خبریں