اہم خبریں

امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ،4افراد ہلاک

جارجیا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ اسکول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 طلباء اور 2 اساتذہ شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا 14 سالہ طالب علم کولٹ گرے ہے اور اسے زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد کی لعنت کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کی اطلاع کے بعد بیرو کاؤنٹی کے ایک اسکول کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا، اسکول کے اندر قانون نافذ کرنے والے اہلکار موجود تھے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو اسکول میں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،05ستمبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں