اہم خبریں

سپین ،ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق ،پانچ زخمی

ویلنسیا(نیوزڈیسک) سپین کے شہر ویلنسیا میں ایک ٹرک کھیت میں کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرانےگیا ،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سپین پولیس کے مطابق ٹرک کی بریکیں فیل ہونے کے باعث ڈرائیور ٹرک پرقابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سےقریبی کھیت میں کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

سپین میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی شناخت ارسلان، فرحان اور ارشد چیمہ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور وزیر آباد سے ہے۔اس کے علاوہ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔حکام نے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی ۔

متعلقہ خبریں