اہم خبریں

تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز      )تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا،اے بی این نیوز سے ٹیلیفونک رابطے پر پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نعیم پنجوتھہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر سیاسی وڈیو بناٸی اور مقاماتِ مقدّسہ کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش ۔ ادھر دوسری جانب شوکت بسرا نے پی ٹی آئی کا طلال چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک یا تقسیم نہیں۔ ن لیگی دل کی تسلی کیلئےپی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی پر کرپشن کا الزام لگا کر شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ جعلی حکومت کی سیاہ کاریوں سے عوام اچھی طرح واقف ہے۔ کرپٹ ٹولے نے مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ۔ آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال نے کرپٹ ٹولے کی آنکھیں کھول کے رکھ دی۔ ن لیگ جعلی حکومت کو بچانے کیلئےچور دروازہ استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی ،کارساز حادثہ، میڈیکل رپورٹ آگئی،ممنوعہ اشیا ء کا استعمال ثابت ہو گیا

متعلقہ خبریں