اہم خبریں

امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

اس معاہدے کے تحت امریکا اسرائیل کو 50 سے زائد جدید F-15 لڑاکا طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کرے گا۔امریکی حکام کے مطابق اسلحے کی ترسیل کا عمل شروع ہونے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات کی ایک اور مثال ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کئی دہائیوں سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ ماضی میں کئی ایسے الزامات سامنے آئے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملوں میں امریکہ سے حاصل کردہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ای سی سی کا 100,000 میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ مسترد

متعلقہ خبریں