اہم خبریں

کولمبیا ،یرغمال بنائے گئے 66 فوجی اہلکار رہا

بگوٹا(نیوزڈیسک) کولمبیا حکومت کے مطابق اغواء کئے گئے66 کولمبیائی فوجی اہلکاروں کو دیہی باشندوں نے رہا کر دیا جنہیں گوریلا گروپ کے کہنے پر ہفتے کے آخر سے یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ اے ایف پی کے مطابق فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں کو ہفتے کو تقریباً 40 دیگر افراد کے ساتھ لے جایا گیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

قصبے سان ہوزے ڈیل گوویئر کے میئر ولی روڈریگیز نے کاراکول ریڈیو کو بتایا کہ 66 فوجیوں کولمبیا کے دیہی علاقوں میں تقریباً 650 رہائشیوں کے پاس رکھا گیا تھا۔بعد ازاں پیر کو وزارت دفاع نے ایکس پر اعلان کیا کہ آخری فوجیوں کو 72 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد آزاد کر دیا گیا ہے۔

وزیر دفاع ایوان ویلاسکیز نے اس واقعہ میں جارج سوریز بریکینو باغی گروپ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔ یہ گروپ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کر رہا ہے اور اس نے گزشتہ سال اکتوبر میں دو طرفہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ وزیر دفاع نے ہفتے کے آخر میں خبردار کیا کہ یرغمال بنانے سے جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
لندن، ماں اور بیٹی پر حملہ آور ملزم کو پاکستانی نژاد سکیورٹی گارڈ نے گرفتار کروادیا

متعلقہ خبریں