واشنگٹن (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے بعد امریکی وزیر دفاع نے میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔
پینٹاگون کے مطابق یو ایس ایس جارجیا جوہری آبدوز ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے سینئر رہنماؤں پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔