ڈھاکہ(نیوز ڈیسک )مظاہرین کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبید الحسن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کیا اور چیف جسٹس عبید الحسن کو مستعفی ہونے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبید آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس عبید الحسن نے دونوں ڈویژنوں کے ججوں کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طلبہ کے احتجاج کے بعد چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی،2024 الیکشن کا سال ہے، عمر ایوب















