ساؤ پالو (نیوز ڈیسک) برازیل کے شہر ساؤ پالو کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تمام 61 مسافر ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ٹی آر طیارہ قابو سے باہر ہو کر گھروں کے قریب درختوں کے جھرمٹ کے پیچھے جا گرا اور پھر کالے دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ گیا۔
افسوسناک خبر :-
برازیل میں مسافر طیارہ ATR-72 گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملہ سمیت 62 افراد سوار تھے۔ pic.twitter.com/u6zJSwFm5e— Rozina Khan (@RozinaKhan1212) August 9, 2024
سول حکام۔ کوئی بھی زندہ نہیں بچا تھا اور مقامی کنڈومینیم کمپلیکس میں صرف ایک گھر کو نقصان پہنچا تھا، لیکن تمام مکین محفوظ رہے۔
صدر لوئیز اناسیولولاداسلوانے حادثے کے فوراً بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حادثے میں مرنے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔
مزید پڑھیں: برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے