دہلی( اے بی این نیوز )برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجدکو بھارت میں رہائش دینے کا فیصلہ۔ بھارت میں مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول سے ملاقات ۔ مودی کی زیر صدارت بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کا خصوصی اجلاس۔
بنگلہ دیش کی صورتحال پر غور۔ حالات خراب ہونے کے باعث بنگلہ دیش کی سرحد پر بھارتی افواج ہائی الرٹ ۔ بھارت سے بنگلہ دیش ٹرین سروس اور ہوائی سروس بھی معطل ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی مودی سے ملاقات کا امکان نہیں ۔ بھارت چند دن رہ کر برطانیہ جائیں گی ۔
حسینہ واجد کی بہن ریحانہ برطانوی شہری۔ بھانجی برطانوی ممبر پارلیمان ہیں ۔ اپنے ہی گرا تے ہیں نشیمن پر بجلیاں ۔ شیخ حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا سورج غر وب کر نے والے۔ ۔ آرمی چیف انکےرشتے دار نکلے۔ 58 سالہ جنرل وقار الزماں رواں ماہ 23 جون کو بنگلادیش کے آرمی چیف بنے تھے۔
اپنی 35 سالہ سروس میں انہوں نے حسینہ واجد کے ساتھ کام بھی کیا اور وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مسلح افواج کے ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل وقار الزماں سا بق آرمی چیف جنرل مستفیض الرحمان کے داما د ہیں ۔
جنرل (ریٹائرڈ) مستفیض الرحمان حسینہ واجد کے رشتے میں پھوپھا ہیں۔ اس طرح انکی اہلیہ حسینہ واجد کی کزن ہیں۔شیخ حسینہ کے لاڈلوں کی شامت آگئی۔ شناخت چھپانے کی کوشش کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مستعفی وزیراعظم کے دور حکومت میں لاڈلے رہنے۔ کرپشن کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والے سرکاری افسران منظر سے غائب ہوگئے۔
ہزاروں سینئر و جونیئر افسران گھروں سے دوسری جگہوں پر منتقل ۔ اکثریت بھارت جانے کے خواہش مند ۔ لیکن سرحدوں کی بندش رکاوٹ بن رہی ہے
مزید پڑ ھیں :ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس کی تفتیش، محبت میں پاگل بیٹے نے باپ او ر مسیحا کی جان لے لی