اہم خبریں

بنگلہ دیشی آرمی چیف مظاہرین سے ملاقات کرنے ڈھاکہ پہنچ گئے

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد بنگلہ دیش کے آرمی چیف منگل کو طلباء کے احتجاجی رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے نئی عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس چیف ایڈوائزرمقرر کردیا۔ ۔

طلباء تحریک کے اہم منتظمین میں سے ایک ناہید اسلام نے تین دیگر منتظمین کیساتھ فیس بک پر ایک ویڈیو میں کہا،ہماری تجویز کردہ حکومت کے علاوہ کوئی بھی حکومت قبول نہیں کی جائے گی۔ہم فوج کی حمایت یافتہ یا فوج کی قیادت والی حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

ناہید اسلام نے مزید کہا،ہم نے محمد یونس کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے اور انہوں نے ہماری دعوت پر یہ ذمہ داری اٹھانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔84 سالہ یونس اور اس کے گرامین بینک نے بنگلہ دیش کے دیہی غریبوں کو 100 ڈالر سے کم کے چھوٹے قرضے دے کر لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے کام کیلئے 2006 کا امن کا نوبل انعام جیتا تھا لیکن جون میں ایک عدالت نے ان پر غبن کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔


بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے احتجاج کے منتظمین سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ وہ ملک کو دوبارہ استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عبوری حکومت تشکیل دے کر مظاہرین کے تمام مطالبات پورے کرینگے ، آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں جس میں حسینہ کی طویل حکمران عوامی لیگ کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جلد ہی مظاہرین کے مطالبات کے مطابق ملک کو آگے لے کر چلیں گے ۔
بنگلہ دیش میں 15 سالہ جبر کے دور اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، حافظ نعیم الرحمان

متعلقہ خبریں