بغداد(نیوزڈیسک) عراقی عدالت نے ڈکیتی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کے الزام میں تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت سنائی۔مقامی میڈیا میں شیئر کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راصفہ عدالت نے عمر فاروق، حیدر علی اور شعیب اختر کو مختلف مقدمات میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی۔
پاکستانی شہریوں کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت سزائے موت سنائی گئی۔ شعیب اختر کو مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد گروپ قائم کرنے، شہاب کاظم حسن کو گولی مارنے اور ان کی دکان لوٹنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
عراقی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک پاکستانی شہری فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں افسر ہیمن کریم ہلاک ہو گیا۔سزا پانے والے اب اس فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں اپیل کریں گے، جس کا اعلان 31 جولائی کو کیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل















