اہم خبریں

امر یکی صدراسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

واشنگٹن (اے بی این نیوز    )امر یکی صدرغزہ میں خون ریز کارروائیوں پراسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے۔ دونوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں شدید تلخ کلا می ۔ مجھ سے جھوٹ مت بولو۔ میری بے قدری مت کرو ۔ بائیڈن کی نیتن یاہو کو ڈانٹ ۔
کہا بیروت اور تہران میں قتل کی وارداتوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ معلوم نہیں اب ایران جوابی حملے سے گریز کرتا ہے یا نہیں ۔ حماس اور حزب اللہ رہنماؤں کو تمہارے دورہ امریکا کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا ۔ ممکنہ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ جواب دینے کی کوشش کی تو امریکہ سے کسی مدد کی توقع نہ رکھنا۔
با ئیڈن کا ایک یا دو ہفتوں کے اندر جنگ بندی معاہدے کو حتمی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ ۔ ادھر دوسری جانب ایران نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت ۔ پر مغربی میڈیا کے دعوے غلط قرار دے دیئے ۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اسماعیل ہانیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
پروجیکٹائل میں 7کلو گرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا۔ حملے کے لئے امریکہ نے گرین سگنل دیا ۔ نیتن یاہو نے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران حملے کی منظوری لی۔ مناسب وقت ۔ جگہ اور طریقے سے بدلہ لیں گے۔ دہشتگرد صیہونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن رد عمل دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت، یوم استحصال کل( پیر) کو منایا جائیگا

متعلقہ خبریں