انقرہ(نیوز ڈیسک ) ترکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو ملک بھر میں بلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے انسٹاگرام کو بلاک کرنے کی وجہ نہیں بتائی تاہم اسے ملک بھر میں بلاک کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں انسٹاگرام کو بلاک کرنے کا حکم ٹرکش انفارمیشن ٹیکنالوجیز اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔یہ اقدام بدھ کے روز ترک مواصلاتی اہلکار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے، جنہوں نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیت کرنے والی پوسٹس کو بلاک کرنے پر انسٹاگرام پر تنقید کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ خالص سینسرشپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔تاہم میٹا نے انسٹاگرام پر ترکی کی پابندی یا التون کے تبصروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی: 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع