تہران(نیوزڈیسک)ایران میں حماس قیادت اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا ۔
امریکی اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی ایرانی سرزمین پر شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا گیا، تہران پر شہید کا بدلہ لینا فرض ہے۔
حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ گزشتہ روز علی الصباح تہران میں میزائل حملے میں شہید ہو گئے ان کے ساتھ ایک محافظ بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔ایرانی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ تہران میں نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنی قیام گاہ پر پہنچے ہی تھے کہ حملہ ہو گیا۔حماس نے سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
اسما عیل ہا نیہ کی موت ناقابل قبول سیاسی قتل ہے ، مختلف مما لک کا رد عمل