اہم خبریں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید،ایرانی میڈیا

تہران ( نیوز ڈیسک )ایران کے پاسداران انقلاب نے بدھ کے روز بتایا کہ فلسطینی حماس گروپ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ان کے ایک محافظ کے ساتھ تہران میں شہید کر دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں حماس اسلامی مزاحمت کے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے گھر کو نشانہ بنایا گیا اور اس واقعے کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہو گئے۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہیدہو گئے ہیں۔حماس نے ایک بیان میں کہاکہ اسماعیل ہانیہ، تحریک کے سربراہ، تہران میں اپنے ہیڈکوارٹر پر صہیونی حملے میں اس وقت شہید ہو گئے جب وہ نئے (ایرانی) صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں: آ ج31جولائی بدھ2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی

متعلقہ خبریں