مانچسٹر (نیوز ڈیسک) مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں نے برطانوی پاکستانی خاندان کے 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک مسلمان لڑکے کو لٹا کر اس کے سر پر لاتیں مار رہے ہیں جب کہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
UK police at Manchester airport pic.twitter.com/jjViAdmlw3
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 24, 2024
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جب کہ اس میں ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے مذکورہ واقعے پر بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، مطلوب شخص نے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان پر حملہ کردیا تھا۔
جھگڑے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے مسلح پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ متعلقہ محکمہ ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کی تحقیقات کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: امریکا نے پاکستان کی اندرونی سیاست پر پوزیشن واضح کردی