اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دیدی گئی ،ذرائع کے مطابق 126 ممالک کے بزنس اور پاکستان میں سیاحت کیلئے آنے والوں کیلئے ویزا انٹری فری ہو گی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے 126 ممالک کیلئے فری انٹری ویزا کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا پی ٹی آئی کے بانی عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔
پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مزید مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دے دی ہے۔
بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی