کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک )نیپالی ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں پھسل کر گر کر تباہ ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سوریا ایئرلائن کے طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جو کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور طیارے کے کپتان منیش ساکیا کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران سکڈ کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور آصف زرداری تاریخ کی بڑی غلطی کرنےجارہے ہیں: فواد