اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سعودی عرب اور ایران کی صلح کرانے کے بعد چینکو ایک اور سفارتی کامیابی مل گئی۔ چین کی میزبانی میں فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
فلسطین میں مشترکہ حکومت کیلئے حماس اور فتح کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ بیجنگ مذاکرات میں تمام فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
جنگ کے خاتمے پر متحدہ حکومت میں تمام فلسطینی دھڑے شامل ہونگے۔
حماس کے ساتھ تعاون پر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی مذمت۔ چینی وزیر خارجہ کا فلسطین میں عبوری قومی مفاہمتی حکومت پر رضامندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
مزید پڑھیں :آپ کسی کو گاڑی میں ڈال کے لے جاتے ہیں گرفتاری نہیں ڈالتے ، یہ پولیس اسٹیٹ بن گئی ہے جو دل چاہتا ہے کر لیتے ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق